91 ویں اکیڈمی ایوارڈ؛ گرین بُک بہترین فلم قرار دی گئی

رسائی نیوزویب ڈیسک: امریکی شہرلاس اینجلس میں دنیائے فلم کے سب سے بڑے ایوارڈز”آسکرز” کا میلہ سجا۔ ریڈ کارپٹ پرہالی ووڈ ستارے جلوہ افروز ہوئے تو تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ اکانویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب کو دلچسپ اندازمیں بغیرمیزبان کے منعقد کیا گیا۔ 1989 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہواہے کہ تقریب کو کسی نے ہوسٹ نہیں کیا۔بنا میزبان سجی تقریب میں گرین بُک بہترین فلم قرارپائی جب کہ رامی ملک نے بہترین اداکاراوراُولیویا کول مین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین فارن لینگویج فلم کا ایوارڈ ‘روما’ نے جیتا، بہترین دستاویزی فلم ‘فری سولو’ قرارپائی جبکہ بہترین اینی میٹڈ فلم کا خطاب “اسپائی ڈرمین ان ٹودی اسپائیڈرورس”کے نام رہا۔ بہترین معاون اداکارہ” ریجیناکنگ” جبکہ بہترین معاون اداکار”ماہرشالا علی” قرارپائے۔اس سال سب سے زیادہ ایوارڈزجیتے والی فلمیں بوہیمیئن ریپسوڈی، روما، بلیک پینتھراورگرین بُک رہیں۔ ہرسال کی طرح تقریب میں گذشتہ سال بچھڑ جانے والے اداکاروں اورفلم سازوں کوبھی یاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں