یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 35پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 24 پیسے فی لیٹر منہگا کرنے کی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کےبغیر ایل پی جی قیمت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلواضافہ کیاگیا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 180 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر 2 ہزار 110 روپے اور کمرشل سلنڈر 8 ہزار 80 روپے کا ہوگیا۔ ان کا کہنا تھاکہ لاہور اور گلگت بلتستان میں ایل پی جی 200 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ گھریلو سلنڈر2350 روپے اورکمرشل سلنڈر 9000روپے تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں