یکساں نصاب پڑھانےکی پالیسی تبدیل

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب پڑھانےکی پالیسی تبدیل کردی. پرائیوٹ اسکولوں کویکساں نصاب کے ساتھ اضافی کتابیں پڑھانےکی اجازت کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اسکول پہلی سے پانچویں جماعت تک اضافی کتابیں پڑھا سکتے ہیں۔

نجی اسکولوں کو اسکولوں کوآرٹ ، فزیکل ایجوکیشن، میوزک، لینگویجز پڑھانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، پرائمری سے پانچویں جماعت تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، نصاب کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھاسکتے ہیں۔

مراد راس نے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصاب کے معاملے پر پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی، علماء کرام سب کو آن بورڈ لیا گیا تھا، نصاب کا مطلب ایک سرکل میں رہنا ہے، حکومت کی جاری کردہ کتابیں پڑھانا ضروری نہیں ، نصاب کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں