یوم آزادی پر صوبائی اداروں کے ملازمین دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے

یوم آزادی کے موقع پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ماری گئی جبکہ صوبائی اداروں کے ملازمین دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے، یوم آزادی 14 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی اس روز وفاقی اداروں کے ملازمین کو پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے جبکہ صوبائی محکمے ہفتہ کے روز کام کرتے ہیں ہفتہ کے روز یوم آزادی ہونے پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ماری گئی جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین دو چھٹیوں کا مزہ اٹھائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں