یوم آزادی میں صرف 7 دن باقی,جشن آزادی کی تیاریاں جوش و جذبے کے ساتھ جاری

یوم آزادی میں اب صرف 7 دن باقی ہیں. گھر، گھر گلی گلی بازاروں میں جشن آزادی کی تیاریاں قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں عمارتیں اور گلیاں ، سبز ہلالی پرچم سے سجائی جارہی ہیں اسٹالوں پر پرچموں ، جھنڈیوں، بیجز، کیپس اور یوم آزادی کی شرٹس کی خریداری میں بچے، نوجوان، خواتین دلچسپی لے رہی ہیں۔ ٹی وی او رریڈیو پر جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔ قومی نغمو ں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ ہر محب وطن پاکستانی جشن آزادی منانے کے لئے پرجوش نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں