یورپی یونین نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کو بھی شامل کرلیا ہے

رسائی نیوزویب ڈیسک: یورپی یونین نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کو بھی شامل کرلیا ہے۔ سعودی عرب کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں اس فہرست میں شامل کیا گیا۔یورپی یونین یہ فہرست فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے مقرر کردہ معیار کے تحت تیار کرتی ہے اور موجودہ فہرست کو رواں ہفتے ہی ازسر نو مرتب کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایران، عراق، شام، افغانستان اور شمالی کوریا سمیت 16 ممالک شامل ہیں۔یورپی یونین نے سعودی عرب کا نام قوانین کے مزید سخت ہونے کے بعد شامل کیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں شاہی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل ہے۔سعودی عرب نے اس فہرست میں نام شامل کیے جانے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں