یمن میں جنگ بندی، سلامتی کونسل میں قرارداد جمع

رسائی نیوز ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی اپیل پر سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ باغیوں نے ریاض، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک پر میزائل اور ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کیاہے۔ یمن میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ جمع کرا دیا گیا ہے۔ یمن سے متعلق اقوام متحدہ کےایلچی مارٹن گرفتھ نےلڑائی بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ سعودی عرب نے مارٹن کی اپیل پر یمن میں حوثیوں کےخلاف کارروائی بند کرنے کا اعلان کیا۔ حوثیوں کےسربراہ محمد علی حوثی نے صنعا میں اعلان کیا کہ سعودی عرب کے اعلان کے بعد حوثی باغی اب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک پر ڈرون اور میزائل حملے نہیں کریں گے۔ باغی نئے امن مذاکرات میں بھی شریک ہوں گے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گرفتھ نے سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے بند کرنے کا اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں