یمن : حکومتی اور حوثی باغیوں میں تازہ جھڑپیں 149 افراد ہلاک

رسائی نیوز ویب ڈیسک: یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر قبضہ کے لیے حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 سے بڑھ کر 149 تک پہنچ گئی ہے حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹے سے جاری تازہ جھڑپ میں 70 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ صدر منصور ہادی کے 9 سیکیورٹی اہلکار بھی اس جھڑپ میں مارے گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو صنعا کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے یمن میں جاری جنگ کے دوران ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ، جنگ زدہ علاقوں میں خوراک کا قحط ہے جس کے باعث درجنوں بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں