ہیٹی میں انتخابات طویل مدتی استحکام کا ایک سنہری موقع ہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بحرالکاہل میں واقع ملک ہیٹی میں رواں سال 21 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی ممکن ہو گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل میں بھیجی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ 21 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابا ت کے ساتھ ساتھ لوکل اور میونسپل الیکشن ہیٹی میں سیاسی عمل اور جمہوریت کی بحالی سے ملک میں طویل مدت کے لیے استحکام لانے کا ایک سنہری موقع ہے جس سے اسے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقررہ شیڈول کے مطابق ہیٹی میں کامیاب انتخابات کے انعقاد ، صدارتی اقتدار کے پرامن منتقلی کے امکان سے ہیٹی کے عوام کو پائیدار ترقی اور بہتر اقتصادی صورتحال کی راہ پر زیادہ مضبوطی سے گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وقت پر بعض ووٹرز کی رجسٹریشن نہ ہونے اور انتخابات کے ٹرن آئوٹ میں مشکلات حائل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں