ہم نے نوجوانوں کو فنی تربیت کے سرٹیفیکٹ دینا ہیں : شفقت محمود

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیر اہتمام ہنر مندی کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے چیلنج یہ ہے کہ ہم نے نوجوانوں کو فنی تربیت کے سرٹیفیکٹ دینا ہیں، ملک کے 25 لاکھ نوجوانوں کو ہر سال نوکری درکار ہوتی ہیں، مستقبل کی ضروریات کو دیکھ کر اسکلز یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جہاں ہنر سکھائے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہنر کے شعبے کو اہمیت دینا ہوگی اور جس شعبے میں بیرون ملک زیادہ روزگار ہے وہ ہنر سکھانے ہوں گے، ہمیں بہت سے ادارے بنانا تھے جو بدقسمتی سے نہ بن سکے، پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے، نظام تعلیم میں خامی ہے کہ ہاٸر ایجوکیشن کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں