ہم مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے:مصطفی کمال

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:پریس کانفرنس کرتےہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار حتمی نہیں،ہم مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب کہتے ہیں کراچی کی آبادی 2کروڑ60لاکھ سےکم نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم سےاپیل ہے کہ کراچی والوں کی نسل کشی نہ کریں۔ سربراہ پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے،اپنےبچوں کی سرزنش کرتی ہے،گھرسےنکال نہیں دیتی۔ مصطفیٰ کمال نے دو ٹوک کہا کہ ہم ناجائز قبضے کے خلاف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں