ہمیں اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پر فخر ہے : مریم نواز

رسائی نیوزلاہور:سماجی رابطے کی سائٹ پر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، ہمیں تم پر فخر ہے۔گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں