ہاکی ورلڈ کپ: ہالینڈ نے بھارت کو شکست دے دی

رسائی نیوزویب ڈیسک : 12ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ کے گول سے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم ہالینڈ کے بریکمین نے 15ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ 50ویں منٹ میں بون کے گول نے فتح مہمان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کیا۔ سیمی فائنلز15دسمبر کو کھیلے جائیں گے،انگلینڈ اور بیلجیئم جبکہ آسٹریلیا اور ہالینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں