گھر کے تعلیمی ماحول کا اثربچوں پر عمر کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے:تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چینی بچوں کی پڑھنے کی مہارتوں پر گھر کے تعلیمی ماحول کا اثر عمر کے ساتھ نمایاں طور پر مختلف ہوتا ہے۔گھر پردستیاب مطالعہ کے ذرائع اور والدین کی طرف سے بچوں کے ساتھ پڑھائی لکھائی کی سرگرمیاں گھر میں خواندگی کا ماحول تشکیل دیتی ہیں، جو بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت میں نشوونما کےلئے ضروری ہے۔انٹر ڈسپلنری جریدے ریڈنگ اینڈ رائٹنگ میں شائع ہونے والے تحقیقی مضمون کے مطابق، بچوں کی بعد میں پڑھنے کی نشوونما کےلئے ابتدائی عمر میں گھر پر پڑھنے لکھنے کا ماحول بہت اہم ہے۔رویوں کی سائنس کی مطالعاتی لیبارٹری،انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی اورچائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے تین سے چھ سال کی عمر کے بچوں کی چینی الفاظ کے مطالعہ پر گھریلو خواندگی کے ماحول کے اثرات کا مطالعہ کیا۔اس کے علاوہ، پڑھنے لکھنے میں بچوں کی دلچسپی جو پڑھنے کی صلاحیت کی نشوونما کے لیے اہم ہے اورگھر کے پڑھنے لکھنے کے ماحول کے آپس کے تعلق کا بھی محققین نے جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں