گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور:جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری ، ڈی سی اور مئیر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیوار گرانا قانون کی خلاف ورزی ہے، گورنر ہاؤس کی دیوار مسمار کرنا اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975کی خلاف ورزی ہے، عدالت حکومت کو فوری طور پر گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا، جس پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں