گواہ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر بھی جھوٹی گواہی دیتے ہیں : چیف جسٹس

رسائی نیوزاسلام آباد:سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمے کے دوران جھوٹی گواہی سے متعلق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ گواہ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر بھی جھوٹی گواہی دیتے ہیں، جھوٹی گواہی کی وجہ سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں اور پھرکہا جاتا ہے کہ عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوال اٹھتے ہیں کہ ملزم کو عدالت نے بری کیوں کیا شواہد اور گواہ ہی جھوٹے ہوں تو سزا کیسے ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں