گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوگا، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سی پیک کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق کے تحت دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں کام جاری ہےجبکہ برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سائنس، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں فروغ سے پاکستان کے عوام مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں