گندھارا فیسٹول:سیاہ پتھر کی اشیاء نے دل موہ لئے

گندھارا فیسٹول میں سجے رنگ برنگے اسٹالزاورپتھروں سے بنی مختلف اشیا نے ایونٹ میں چار چاند لگادئیے ہیں۔ کالا پتھر گندھارا تہذیب کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔ ٹیکسلا میں گندھارا فیسٹول کا آغاز ہوا جس میں طرح طرح کے پتھروں سے بنی اشیاء رکھی گئی ہیں۔کالے پتھر سے بنے فرنیچر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ کالے پتھر کا سنگھار میز اور بیڈ دیکھنے میں انتہائی نفیس لگ رہا تھا۔ کاریگروں نے بتایا کہ اس بیڈ کی قیمت ڈیڑھ سے تین لاکھ کے درمیان ہے۔ تقریب کے شرکا نے کاریگروں کے کام کو سراہا اور اس فن کو زندہ رکھنے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ گندھارا فیسٹول 4 روز تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں