گلگت بلتستان کی سب سے بڑی قدرتی جھیل اور دلفریب مناظر

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بلند پہاڑوں میں چھپی سب سے بڑی قدرتی جھیل میں ایک خزانہ پوشیدہ ہے۔

گلگت بلتستان کےعلاقے غذر میں جادونگر کی خوکش جھیل کا حسن دیکھنے والوں کو ديوانہ بنادیتی ہے۔ اس جھیل کا رقبہ 9 کلوميٹر ہے اور یہاں موجيں ايسے بل کھاتی ہیں کہ دیکھنے والے محو ہوجاتے ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا ہے کہ نپوری نالے کا نام خوکش ہے اورجہاں یہ جھیل واقع ہے اسے بہا کہتے ہیں جو اس علاقے برست سے بیس بائیس کلومیٹر دور ہے۔ صرف 18 کلومیٹرتک گاڑی جاسکتی ہے اور باقی کا راستہ پیدل طے کرنا پڑتاہے۔

یہ جھیل آبی حيات کے ليے بھی زرخيز ہے۔ٹراؤٹ مچھلی کو بھی يہاں کا پانی بہت بھاتا ہےاوراس کی افزائش بھی خوب ہوتی ہے۔ یہاں مچھلی کا شکار کرنے کی ایک دن کی فیس 10 ہزار روپے ہے۔

خوکش جھيل کا پانی کیوں کہ گليشئير سے بہہ کر آتا ہے اور اس لے نومبر سے اپريل تک يہ جھيل جم جاتی ہے۔ شام ڈھلتے ہی اس مقام پر ٹھنڈ اس بڑھ جاتی ہے کہ يہاں قيام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں