کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اسکرود سے لاہور پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ شہروز نے 27 جولائی کی صبح 8 بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی۔ شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، شہروز کاشف نے2 ماہ پہلے 11 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں