برطانیہ کے شہر برمنگھم کی 4 مساجد پر نامعلوم افراد کا حملہ

رسائی نیوزویب ڈیسک:برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گزشتہ رات 4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔ چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فارنسک ایکسپرٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے قریبی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔برطانوی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں