کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گذشتہ مالی سال کے دوران 87 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔: کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گذشتہ مالی سال کے دوران 87 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 586 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 87 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2020 میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 313.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مئی 2021 میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 60 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جون 2020 کے مقابلہ میں 47.78 فیصدزیادہ ہے۔ جون 2020 میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 40.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کی فراہمی کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر27فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں