کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے امریکا میں زیرعلاج رہنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں

رسائی نیوزویب ڈیسک:بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونالی باندرے پچھلے کچھ عرصے سےامریکی شہر نیویارک میں مقیم تھیں جہاں ان کا علاج جاری تھا، تاہم آج صبح وہ ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب وہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔سونالی باندرے کے شوہر گولڈی بہل نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سونالی باندرے کا امریکا میں علاج مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کے باقاعدہ چیک اپ جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونالی اب ٹھیک ہیں اور وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہیں اسی لیے اب ان کا علاج بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں