کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو : ہلاکتیں 23

رسائی نیوزویب دیسک:کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 23 ہوگئی ہے جب کہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

آگ کے شعلوں نے شوبز ستاروں کے رہائشی علاقے اگورا ہلز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی اداکاروں کے گھرمکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے سے قبل اس علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

فائر فائٹرز تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ جمعرات کو وسطی لاس اینجلس سے شروع ہونے والی آگ بڑھتے بڑھتے آج 35 ہزار ایکڑ تک پھیل کر ہائی وے 101 کے ساحلی علاقے کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کی استعداد پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا ہماری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافے کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت کی جانب واضح اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں