کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی بے قابو آگ سے ہلاکتیں 31 تک پہنچ گئیں 200 سے زائد افراد لاپتہ

رسائی نیوز ویب ڈیسک: میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے- آگ کے شعلوں نے شوبز ستاروں کے رہائشی علاقے اگورا ہلز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی اداکاروں کے گھرمکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے سے قبل اس علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کی اہلیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا ہماری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافے کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت کی جانب واضح اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں