کیاشعیب ملک، ثانیہ مرزا کی قدر نہیں کرتے؟

عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کے بعد قومی کرکٹر شعیب ملک اب ہانیہ عامر کے ساتھ جلوہ گرہوئے ہیں اور کھیل کے میدان سے ماڈلنگ تک کا یہ سفر شاید ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کیلئے ہرگزخوشی کا باعث نہیں۔ ثانیہ مرزا کھیل کے میدان سے باہربھی مرکز نگاہ بننے کا ہنرخوب جانتی ہیں جس میں بڑا ہاتھ شیعب ملک کی اہلیہ ہونے کے علاوہ تخلیقی صلاحیتوں کا بھی ہے، اسی لیے انہوں نے شعیب کے فیشن شوٹس کے بعد خود کو گھرکی مرغی قراردے ڈالا۔ انسٹاپر ثانیہ نے دلچسپ ٹک ٹاک ویڈیواپ لوڈ کی جس میں انہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ، ‘ بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدرنہ ہو’۔

جواب میں صورتحال کے لحاظ سے چہرے کے کمال تاثرات کے ساتھ خودپربیچارگی طاری کیے ثانیہ لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں، ‘ انہی کے گھرمیں رہتی ہوں ‘۔ ساتھ ہی موبائل فون کا کیمرہ گھماتے ہوئے پس منظرمیں بیڈ پرلیٹے شعیب ملک کو فوکس کرتی ہیں۔ ثانیہ کے فالوورز کے دلچسپ تبصروں کے علاوہ ان کی بہترین دوست اور بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان کندر نے بھی کمنٹ میں کہا کہ ثانیہ اب پوری اداکارہ بن چکی ہیں۔ حال ہی میں ثانیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھی خبروں کی زینت بنیں جب اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں شعیب ملک نے 18 گیندوں پر54 رنزکی دھواں دار اننگزکھیلی تو ثانیہ بھی انہیں داد دینے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

سوشل میڈیا پر شعیب اور ثانیہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں ثانیہ، شعیب سے پوچھتی ہیں کہ اگروہ موٹی ہوتیں تو کیا شعیب تب بھی ان سے اتنا ہی پیار کرتے؟ شعیب کے’ ظاہر ہے’ کہنے پرساتھ ہی ان کے بیٹے اذان کی آوازآتی ہے جوماں کو بتارہے ہیں کہ ‘آپ اب بھی موٹی ہیں’۔ اس بات پرپانی پیتے شعیب کا ردعمل آپ کو بھی ہنسنے پرمجبور کردے گا۔ ثانیہ کواکثرہی بھارت کی حمایت پرشوہرسےغداری کے طعنے سننے پڑتے ہیں توغیرجانبداررہنے پر بھی بھارتیوں سے جان خلاصی نہیں ہوتی اسی لیے 24 اکتوبر کوسُپر12 مرحلے میں پاک بھارت میچ سے قبل ثانیہ نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

دلچسپ انسٹاپوسٹ میں فلٹرکے استعمال سے ‘غائب ‘ ہونے والی ثانیہ نے کیپشن میں بتایا تھا کہ وہ ایسا اس لیے کررہی ہیں کیونکہ پاک بھارت میچ کے موقع پرسوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں اضافہ ہوجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں