کٹھ پتلی حکومت کوللکارتے رہیں گے : بلاول بھٹو زرداری

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیب کوپیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے بنایا گیا، پیپلزپارٹی نے نیب قوانین میں تبدیلی نہیں کی، یہ ہماری غلطی تھی، مستقبل میں آئین سے آمرکا ہرقانون نکال دیں گے، آج جس کمپنی کیس میں بلایا گیا، میں اس وقت ایک سال سےبھی کم عمرتھا، میرا احتساب ایک سال سے کم عمر سے کیا جارہا ہے۔ بلاول نے کہا کہ جب کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں توہمیں نوٹس ملتے ہیں، ہم بینظیرکے جیالے ہیں ان نوٹسزسے نہیں ڈرتے اورکالعدم تنظیموں کے خلاف آوازبلند کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کوللکارتے رہیں گے، حکومت 3 وزراکووفاقی کابینہ سےفارغ کرے، ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھارہا ہوں، ہم نے ہرآمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے، بھٹو کا وعدہ نبھائیں گے، پاکستان کوبچائیں گے۔
پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شاعرانہ انداز میں معروف شاعرحبیب جالب کی ایک نظم کے چند اشعارٹوئٹ کیئے تھے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میں بھی خائف نہیں تختہِ دارسے، میں بھی منصورہوں کہہ دواغیارسے، کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے، ظلم کی بات کو جہل کی رات کو، میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں