کوئٹہ سے اغوا نیورو سرحن ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کوئٹہ: نامعلوم اغوا کار ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا اور 48 روز بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں، دعا کریں اللہ اور ٹھیک کردے، انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ میڈیا سے کھل کر بات کریں گے۔سرجن ابراہیم خلیل نے کہا کہ میڈیا سمیت جس جس نے میری رہائی کے لیے کوشش کی اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ کرے یہ برائی ہمارے معاشرے سے ختم ہوجائے اور ایسا دوبارہ کسی کے ساتھ نہ ہو، پولیس ہو یا فوج ہو وہ ہمارے مددگار تھے، اللہ سب کو اجردے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں