کمیل نانجیانی کاپاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست پر دکھ کا اظہار

پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار کمیل نانجیانی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہونے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کمیل نانجیانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کا دل یہ برداشت نہیں سکتا‘۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ خیر، پاکستان اچھا کھیلا، عظیم ٹیم نے بڑا ہدف دیا‘۔

واضح رہے کہ2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیاہے۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوا پندرہ دن تک پاکستانیوں کو خوشیاں دینے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں