کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کوعسکریت پسندی ترک کرنے کے لیے راضی کریں :جنرل ڈھلوں

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے دھمکی آمیز پریس کانفرنس میں کہا کہکشمیری مائیں اپنے گمراہ ہوجانے والے بیٹوں کو عسکریت پسندی ترک کرنے کے لیے راضی کریں، وہ سرینڈر کرلیں تو اچھا ہے ورنہ مارے جائیں گے۔بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش میں ماؤں کا ہاتھ سب سے زایدہ ہوتا ہے، اپنے بیٹوں کو عسکری کیمپوں سے واپس آنے کے لیے مجبور کریں۔ یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ جو بندوق اُٹھائے گا وہ مارا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پہلی بار خودکش کار بمبار نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، اپنی نوعیت کے منفرد دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جسے ابھی خفیہ رکھنا زیادہ ضروری ہے۔میجر ڈھلوں نے پلوامہ حملے کے 100 گھنٹے کے اندر اندر منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران حملے کی سازش میں ملوث ایک ایک منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت ہسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں