کشمیری عوام کو7 دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا ہے : علی امین گنڈاپور

رسائی نیوزاسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نےکہا کہ بھارت سلامتی کونسل قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے۔وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت پرٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ کارروائیوں کو اجاگرکیا۔وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کوغیرمتزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں