کشمیری عرصہ دراز سے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

رسائی نیوزمظفر آباد: مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایل اوسی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے۔فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت کی استقامت کوسلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عرصہ درازسے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں، آج تک کشمیریوں نے اپنی شناخت زند ہ رکھی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں شہید کو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوپوری دنیا میں اجاگررکھا ہے، ہمارا رشتہ وطن عزیز پاکستان کے ساتھ ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیرکی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اورپاکستانیوں کا رشتہ قائداعظم نے قائم کیا، مفکرپاکستان علامہ اقبال پاکستان وکشمیرکی یکجہتی کےعلمبردارتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں