کسی اسپتال منتقل نہیں ہونا چاہتا : سابق وزیراعظم نواز شریف

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:میاں نواز شریف کے دل کے مرض کے پیش نظر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر عدنان میاں نواز شریف کے لیئے ادویات بھی لیکر پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دل کے مرض کے فوری علاج کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف سے پوچھا ہے کہ وہ کس اسپتال میں منتقل ہونا چاہتے ہیں، جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ وہ کسی اسپتال منتقل نہیں ہونا چاہتے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 اسپتالوں کے نام تجویز کئے ہیں کہ نواز شریف کو پی آئی سی لاہور، راولپنڈی یا الشفاء اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، تاہم نوازشریف کی تائید کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں