کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے دو ریکارڈ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کرلیے

ملتان (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے دو ریکارڈ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کرلیے، بلے باز محمد یوسف نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 1788 رنز بنائے تھے جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔ محمد رضوان نے آئرلینڈ کے بلے باز سے یہ اعزاز چھینا ہے وہ اب تک رواں سال 752 رنز بناچکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے انہوں نے 1998 میں 1894 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں