کرپٹ سیاست دانوں کا نام اٹھارھویں اور انیسویں ترمیم ہونا چا ہیے : فیاض الحسن چوہان

رسائی نیوزلاہور: میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارویں اور انیسویں ترمیم رکھ لیا ہے، پہلے یہ تیتر اور بٹیر کی طرح لڑتے تھے اور اب احتساب کر رہے ہیں تو انہوں نے بانہوں میں بانہیں ڈال لی ہیں۔ بسنت منانے کے اعلان کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم مذہبی یا پھر لبرل انتہا پسند ہیں، تھیٹر کو فحاشی اور عریانی سے پاک کرنا چاہیں تو بھی تنقید کی جاتی ہے، بسنت منانے کا اعلان کریں تو بھی مسئلہ اور نہ کریں تو بھی ایشو۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام غلامی کیلئے نہیں بلکہ دنیا پر غالب آنے کے لئے آیا تھا، مسلمان کسی ڈونلڈ ٹرمپ یا اوباما کی غلامی کیلئے نہیں آئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کلاشنکوف لے کر چلنے والے بھی اپنی زندگی نہیں بچا سکے، میرا سچ جھوٹوں کو چبھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں