کرپشن کے خلاف ہیٹی میں پُرتشدد مظاہرے 6 افراد ہلاک

رسائی نیوزویب ڈیسک:ہیٹی میں حکومت کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے، جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں افراد زخمی ۔ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود پُرتشدد واقعات سب سے زیادہ انہی علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ کرپشن مخالف مظاہروں کا آغاز وینزویلا آئل پروگرام میں 3.8 ارب ڈالر کی کرپشن کے انکشاف کے بعد شروع ہوا۔ یہ رقم وینزویلا سے تیل کے بحران پر قابو پانے کے لیے وصول کی گئی تھی ۔ ہیٹی کے صدر جووینیل موائس نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا ہے تاہم اپوزیشن یہ معاملہ سڑکوں پر طے کرتی نظر آرہی ہے جس کے باعث شہر شہر اور گلی گلی پُر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس اگست میں ہیٹی کی سینیٹ نے وینزویلا سے ملنے والی امدادی رقم میں غبن میں سابق صدر مائیکل مارٹلی کے 14 حکومتی حکام کو ملوث قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں