کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن بارے سوشل میڈیا پر گردش کر نے والی خبریں غلط ہیں، ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے کچھ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو کہ غلط ہیں، ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔

بینک کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق ایس بی پی واضح طور پر اس خبر کی تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں