کراچی کےتجاوزات کے خلاف آپریشن کریں گے: مئیر وسیم اختر

رسا ئی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی: کراچی کے میئروسیم اخترنے صحافی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہرسے تجاوزات ہٹارہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کے آرڈرپرکارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کرچلیں گے اورمیں اکیلا نہیں ہوں سپریم کورٹ، رینجرز، پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔ میئرکراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پرجو تجاوزات اور کاروبار کررہے ہیں وہ ہٹوائیں گے، چھجے جو نکالے ہوئے ہیں وہ ختم ہونے چاہیے جب کہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔ وسیم اخترنے کہا کہ ٹریڈرزایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرزاپنی تمام تاریں انڈر گراونڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں