کراچی کنگزنے لاہورقلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

رسائی نیوزویب ڈیسک:پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کی فتح کے ٹریک پر واپسی ہو گئی، لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیام لیونگ اسٹون نے اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد تینتیس اور کپتان عماد وسیم انیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کے سندیپ نے دو شکار کئے، لاہور قلندرز پانچ وکٹوں پر ایک سو تینتیس رنز بنا سکے۔ کپتان فخرزمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف اٹھارہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ اے بی ڈویلیئرز نے تینتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ سہیل اختر انتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مین آف دی میچ افتخار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آو ٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں