کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا 3 دہشت گرد ہلاک

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی:3 دہشت گردوں نے چینی ایمبسی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسےناکام بنا دیا گیا – ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور سفید رنگ کی گاڑی میں آئے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو مزید پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ تمام قونصل، غیر ملکی عمارتوں، سفارت خانوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں