کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا

رسائی نیوز کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ اعلان سی این جی کے کم پریشر کے تحت کیا گیا ہے جس سے گیس پریشر میں کمی آگئی ہے یہی وجہ ہے کہ کمرشل سیکٹر اور گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ اس سے قبل بھی ایک ہفتے تک صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے، جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیرمعینہ مدت تک گیس سپلائی بند کردی تھی۔ سوئی سدرن کمپنی نے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا تھا جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں