کراچی میں ساحل سمندر پرپولیس کی غنڈه گردی، 4 اہلکار معطل،3 گرفتار

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:کراچی میں ساحل سمندر پر پولیس کی سرعام بدمعاشی کا واقعہ سامنےآ گیا۔ اہلکاروں نے میاں بیوی سے بھتہ خوری کی کوشش کی، پیسے نہ ملنے پر آپے سے باہر اہلکاروں نے خاتون سے بدسلوکی بھی کی، واقعہ میڈیا پر آنے پر پولیس حکام نے چاروں اہلکاروں کو برطرف کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس اہلکاروں کے بارے یہ انکشاف ہوا ہے وہ ڈیوٹی چھوڑ کر کمائی کیلئے سی ویو گئے اور شہریوں کو تنگ کیا۔ معاملہ جب میڈیا میں آیا تو حکام کو بھی ہوش آیا اور چاروں اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا۔ میاں بیوی سے بدتمیزی پر اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ تین اہلکار حوالات میں بند ہیں جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں