کراچی سمیت سندھ میں گیس بحران کے معاملے پر پیپلزپارٹی آج وفاق کے خلاف احتجاج کرے گی

رسائی نیوز کراچی :کراچی سمیت سندھ بھر میں آج مسلسل چھٹے روز بھی گیس نایاب ہے جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز بند اور گھریلو صارفین کو ملنے والی گیس کا پریشر بھی کم ہے-شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ ٹرانسپورٹر کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسز بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں۔اسکول، کالجز، یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے- سی این جی کی بندش کے باعث سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں، سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے آج بھی سی این جی اور گیس سپلائی معمول پر آنے کا امکان نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے گیس کی فراہمی روکنے پر آج سے وفاق کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں