کراچی ایئرپورٹ پر چوری کی انوکھی واردات؛مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالر چرالئے گئے

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی: امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ 23 جنوری کو کراچی ایئرپورٹ سے امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچا تو وہاں بیگ کو چیکنگ کے لئے الگ کیا گیا اور چند لمحوں میں تین لفافوں میں رکھے 7 ہزار سے زائد ڈالرز سادہ کاغذات اور ایک ایک ڈالر میں تبدیل کردیے گئے۔مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو نجی ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا، ادھر وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لئے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیاہے۔ ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے اگر مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں