کرائسٹ چرچ فائرنگ؛ لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونےوالے پاکستانی نعیم راشد ہیرو قرار

رسائی نیوزاسلام آباد:نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہری نعیم راشد نے اپنی جان کانذرانہ پیش کر دیا۔ لازوال قربانی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا، نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ نعیم کے ایک عزیز نے بتایا وہ بہت ہی نفیس انسان تھے وہ نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی-کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے اور ان کے بیٹے طلحہ طالبعلم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں