کاریَن باؤر جرمنی کی حکمران جماعت کی نئی لیڈر منتخب ہوگئیں

رسائی نیوز ویب ڈیسک:اس سے قبل جرمن چانسلر اینگلا مرکل 18 برس تک حکمراں جماعت کی لیڈر کے منصب پر فائز رہیں۔ کاریَن باؤر کے مقابلے میں ارب پتی تاجر فریڈرچ مرز تھے، جن پر انھیں صرف 25 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ جانشین منتخب ہونے کے بعد کاریَن باؤر نے کہا کہ وہ ان ووٹوں کو پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، جنھیں پارٹی گنوا چکی ہے۔ کاریَن باؤر چانسلر اینگلا مرکل کی حمایت یافتہ اور وفادار سمجھی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں