کابل کے علاقے پشتونستان اسکوائر میں مظاہرین پر خود کش حملہ 6 افراد ہلاک

رسائی نیوز ویب ڈیسک :مظاہرین ملک میں امن و امان کی خراب صورت حال پر احتجاج کر رہے تھے کہ مظاہرین کے نزدیک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج صبح 3 زخمیوں نے دم توڑ دیا جب کہ مزید 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہے جنہوں نے خود کش بمبار کو مظاہرین کے درمیان جانے سے روکا تھا، خود کش بمبار نے خود کو مظاہرین سے 200 میٹر دور چیک پوسٹ پر بھاگتے ہوئے اڑالیا تھا۔ یاد رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے اعلان سے تمام مراحل کی تکمیل تک خود کش حملوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے پر بھی خود کش حملہ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں