ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی: رات گئے سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے والے کراچی کے نوجوان اُس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب اچانک ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بغیر پروٹوکول کے اپنے ہمراہ پایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کچھ وقت نوجوانوں کے ہمراہ گزارا، کرکٹ کھیلی اور زوردار شاٹس لگائے۔ نوجوانوں نے سنہری موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بنائیں۔ میجر جنرل آصف غفور کے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور بے پناہ مقبول ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں