ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوگئے : وزیر اعظم عمران خان

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، جب کہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں