ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کیلئے چیف جسٹس برطانیہ روانہ

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان بدھ 21 نومبرکو لنکن اِن میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ جمعرات 22 نومبرکو وہ بیٹر فار پالیسی ڈائیمنشن کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیے میں شریک ہوں گے۔ جمعہ 23 نومبر کو چیف جسٹس مانچسٹر میں فنڈریزنگ ڈنر میں شریک ہوں گے۔ مانچسٹرمیں فنڈریزنگ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے منعقد کرائی جارہی ہے۔ 26 نومبر کو چیف جسٹس ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت بھی فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں